Monday, May 13, 2024

سرفراز نسل پرست جملے کہنے پر مشکل میں پھنس گئے

سرفراز نسل پرست جملے کہنے پر مشکل میں پھنس گئے
January 23, 2019
ڈربن ( 92 نیوز) پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد دوسرے ون ڈے میچ جنوبی افریقن کھلاڑی کے خلاف نسل پرست جملے کہنے پر مشکل میں پھنس گئے، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سرفراز پابندی کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدمیچ  ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئے ، دوسرے ون ڈے کے دوران جنوبی افریقن کھلاڑی   فیلکوایو پر نسل پرستانہ  جملے کس دیے ۔ ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی اننگز میں جب  فیلکوایو نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تو کپتان سرفراز نے اردو میں ان پر تعصبانہ جملہ کسا  جسے اسٹمپ مائیک میں صاف طور سنا گیا۔ آئی سی سی  کے 2012 میں بنائے گئے قوانین کے مطابق سرفراز احمد کومتعدد میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  ،  معاملے پرجنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔ سرفراز کے جملے  پر دنیائے کرکٹ میں ایک بحث چھڑ چکی ہے، سوشل میڈیا پر سرفراز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے، شعیب اختر نے سرفراز کو معذرت کرنے  کا مشورہ دیا ہے۔ آئی سی سی کے قانون میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی اپنے ساتھی کھلاڑیوں یا شائقین کے بارے میں نسل ،ذات، رنگ یا مذہب کی بنیاد پر کوئی بات کرتا ہے تو اس پر ان قوانین کا اطلاق ہوگا۔