Thursday, March 28, 2024

سرفراز مرچنٹ کی کراچی آمد ،مقامی عدالت سے ضمانت کے بعد بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے :ذرائع

سرفراز مرچنٹ کی کراچی آمد ،مقامی عدالت سے ضمانت کے بعد بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے :ذرائع
May 18, 2016
  کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم قائد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچَنٹ کی پاکستان آمد ۔ تفصیلات کےمطابق قائد متحدہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ کراچی میں پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق  سرفراز مرچنٹ کراچی کی مقامی عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ واضح رہے کہ سرفراز مرچَنٹ کے فوجداری مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو چکےضمانت کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا بھی امکان ہے ۔