Friday, March 29, 2024

سرفراز مرچنٹ کی ایف آئی اے حکام سے خفیہ ملاقات ،بیان قلمبند کرادیا

سرفراز مرچنٹ کی ایف آئی اے حکام سے خفیہ ملاقات ،بیان قلمبند کرادیا
May 20, 2016
کراچی(92نیوز)سرفراز مرچَنٹ نے ایف آئی اے حکام سے خفیہ ملاقات کی ہے اور  اپنا بیان بھی قلمبند کرا دیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق قائد ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم گواہ سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے حکام سے خفیہ ملاقات کی ہے اور اپنی اس ملاقات میں بیان بھی ریکارڈ کرایا ہے ۔ دوسری طرف ایف آئی اے حکام نے خفیہ ملاقات کی تصدیق یا تردید سے انکارکردیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق  سرفراز مرچَنٹ کے کراچی کی مقامی عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں ۔  ذرائع کے مطابق بغیر ضمانت تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش ہونا خلاف قانون ہے۔