Sunday, September 8, 2024

سرفراز مرچنٹ پاکستان آنے کے معاملے پر تذبذب کا شکار

سرفراز مرچنٹ پاکستان آنے کے معاملے پر تذبذب کا شکار
March 22, 2016
لندن(92نیوز)سرفرازمرچَنٹ پاکستان آنےکے معاملے پرتذبذب کا شکارہیں،منی لانڈرنگ کیس کے گواہ نےپاکستان میں مکمل سکیورٹی کی فراہمی کیلئے وزیرِ داخلہ کوخط لکھ دیا، کہتے ہیں کہ مکمل سکیورٹی ملے گی توہی پاکستان آئیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے ،را، سے تعلقات سےمتعلق بیان دینے اورمنی لانڈرنگ کے حوالے سے سنسنی خیزانکشافات کرنے والےسرفرازمرچَنٹ نے پاکستان آنے کیلئے مکمل سکیورٹی کی شرط رکھ دی۔ کہتے ہیں کہ ان کی اپنے وکلاسے مشاورت مکمل ہوگئی ہے اوروہ پاکستان آنے کیلئے تیارہیں لیکن انہیں سکیورٹی خدشات ہیں۔ سرفرازمرچَنٹ نے اس سلسلے میں وزیرِ داخلہ چودھری نثارعلی خان کو خط بھی لکھاہے اورکہا ہے کہ انہیں ابھی تک تحفظ کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی  اس لئے وہ ان حالات میں پاکستان نہیں آسکتے۔ دوسری طرف ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایم کیو ایم کے بارے میں الزامات نہیں، حقائق ہیں اس کے علاوہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق بھی بہت ثبوت ہیں جو  وہ ملک کے قومی مفاد میں پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کیلئے تیارہیں  انہیں یہ ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دیئے تھے۔