Saturday, April 20, 2024

سرفراز بگٹی کے قافلے میں گاڑی کو حادثہ ، لیویز اہلکاروں سمیت 5 جاں بحق

سرفراز بگٹی کے قافلے میں گاڑی کو حادثہ ، لیویز اہلکاروں سمیت 5 جاں بحق
June 1, 2020

لورالائی ( 92 نیوز ) لورالائی میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں   لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

سینیٹر سرفراز بگٹی کے  قافلے میں شامل سکیورٹی کی گاڑی ٹرک سے جا ٹکرائی ، حادثے میں  کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ادھر کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے اسکواڈ میں شامل ایس ایس یو کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں  دو سب انسپکٹرز سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے ۔