Friday, May 10, 2024

سرفراز بگٹی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سرفراز بگٹی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
July 10, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سرفراز بگٹی کو 24 جولائی تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ 9 سالہ بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں ایک بار پھر سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ کوئٹہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج آغا منیر نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عدم گرفتاری پر پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 24 جولائی تک فوری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی ہمارے اچھے دوست ہیں عدالت میں جاری کیس پر وہ قانونی طریقے سے اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نو سالہ بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی خود گرفتاری پیش کرتے ہیں یا پھر پولیس انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرتی ہے۔