Sunday, May 5, 2024

سرفراز الیون نے پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

سرفراز الیون نے پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا
December 23, 2018
سنچورین (92 نیوز) سرفراز الیون نے پہلے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا، گرین شرٹس نے سینچورین میں پریکٹس سیشن کیا۔ محمد عباس کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی جب کہ  شادب خان کی ٹیم میں شمولیت بھی فٹنس  سے مشروط ہے ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم نے سینچورین میں پریکٹس سیشن میں خوب پسینہ بہایا ، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ،بولنگ  اور بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور مشقیں کیں ۔ ٹیسٹ سیریزسے پہلے سرفراز الیون فٹنس مسائل سے بھی دو چار رہی ، فاسٹ باؤلر محمد عباس انجری سے مکمل چھٹکارا پانے میں ناکام رہے اور پہلے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی، محمد عباس کی جگہ ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عامر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسپنر شاداب خان کی فائنل الیون میں شمولیت فٹنس  سے مشروط ہو گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 26دسمبر سے ہو گا، گرین کیپس نے پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔