Saturday, May 4, 2024

سرفراز الیون نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں جیت کیلئے پر عزم

سرفراز الیون نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں جیت کیلئے پر عزم
January 8, 2018

نیلسن ( 92 نیوز ) سال 2018 کے پہلے ہی امتحان میں کیویز سے شکست کھانے کے بعد شاہینوں نے سخت محنت شروع کر دی ۔ دوسرے میچ سے قبل شاہینوں نے خوب نیٹ پریکٹس کی ۔ سرفراز اگلے دوسرے ون ڈے میں جیت کیلئے پر عزمہے ۔ دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔

کیویز کو کیسے دبوچنا ہے؟۔ شاہینوں نے نیلسن میں ڈیرے ڈال لیے  ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میں آج رات تین بجے ان ایکشن  ہوں گے ۔

گرین شرٹس نے ایک دن آرام کے بعد آج پریکٹس سیشن میں خوب جان ماری  ۔ شاہینوں کو جیت کے لیے  خامیوں پر قابو پا کر بہتر حکمت وعملی اپنانا ہو گی ۔ بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔

قومی بولنگ کوچ اظہر محمود کہتے ہیں  اگلے میچز میں بولرز اچھی کارکردگی دکھائیں گے  ۔ کیویز اوپنرز مارٹن گپٹل اور کولن منرو کو جلد قابو کریں گے  ۔

نیوزی لینڈ نے پہلے و ن ڈے میں قومی ٹیم کو 61 رنز سے شکست دی تھی  ۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔