Friday, April 19, 2024

سرفراز الیون لیسٹر شائر پہنچ گئی

سرفراز الیون لیسٹر شائر پہنچ گئی
May 17, 2018
لیسٹر شائر ( 92 نیوز) ڈبلن میں تاریخی ٹیسٹ میچ کی فاتح سرفراز الیون لیسٹر شائر پہنچ گئی  ۔ گرین کیپس  کل پریکٹس سیشن میں خوب جان ماریں گے ،قومی ٹیم 19 مئی سے لیسٹر شائر کیخلاف پریکٹس میچ کھیلے گی ۔پاکستان اور انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میں 24 مئی ،جب کہ دوسرے میں  یکم جون سے ان ایکشن ہوں گے۔ ڈبلن میں تاریخی ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد اب اصل امتحان کی باری ہے ، قومی کرکٹ ٹیم انگلش تیم کے خلاف بڑے چیلنج کا سامنا کرے گی ۔اس سلسلے میں ٹیم لیسٹر شائر میں ڈیرے ڈال چکی ہے ۔ گرین کیپس کل سے پریکٹس سیشن میں جان لڑائیں گے ،بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پایا جائے گا ۔ سرفراز الیون 19 مئی سے لیسٹر شائر کیخلاف پریکٹس میچ کھیلیں گے ،پاکستان اور انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میں 24 مئی ،جب کہ دوسرے میں  یکم جون سے ان ایکشن ہوں گے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے پرعزم ہیں ،دورے کے آخر میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین 12 اور 13 جون کو 2 ٹی 20 میچز بھی ہوں گے۔