Saturday, April 20, 2024

سرفراز احمد کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے

سرفراز احمد کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے
June 20, 2015
گال (ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں پاکستان کے سرفراز احمد نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو خطرے سے نکال لیا، ٹیسٹ کیریئر میں ہزار رنز بھی مکمل کئے لیکن نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور سنچری مکمل نہ کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد گال ٹیسٹ کے تیسرے روز بیٹنگ کےلئے پہنچے تو پاکستانی ٹیم 96رنز پر 5وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔ انہوں نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر رنز کو آگے بڑھایا، ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کئے اور پھر پینتالیس گیندوں پر نصف سنچری بھی مکمل کی۔ انہوں نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر سری لنکا کو دباو¿ کا شکار کیا لیکن خود سنچری مکمل کرنے کا دباو¿ برداشت نہ کر سکے، چھیانوے کے سکور پر پرساد کا نشانہ بن گئے۔ سرفراز احمد اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تین سنچریز مکمل کر چکے ہیں۔