Monday, May 20, 2024

سرفراز احمد کی قیادت میں 14 رکنی قومی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

سرفراز احمد کی قیادت میں 14 رکنی قومی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
December 28, 2017

لاہور (92 نیوز) سرفراز احمد کی قیادت میں 14 رکنی قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے رات نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہو گئی۔
دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ کیمپ کے بعد قومی ٹیم کیویز کے دیس روانہ ہوئی۔
لاہور سے روانہ ہونے والی 14 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رومان رئیس شامل ہیں۔
شاداب خان بیرون ملک ہونے کے باعث ٹیم کے ساتھ نہ جا سکے تاہم وہ نیوزی لینڈ میں ہی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ ویلنگٹن میں 6 جنوری کو ہوگا۔
قومی ٹیم دورے کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔