Sunday, May 19, 2024

سرفراز احمد کو دی گئی سزا کو سابق کرکٹرز نے سخت قرار دے دیا

سرفراز احمد کو دی گئی سزا کو سابق کرکٹرز نے سخت قرار دے دیا
January 27, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سرفراز احمد کو آئی سی سی کی جانب سے دی جانے والی سزا کو سابق کرکٹرز نے سخت قرار دےدیا۔ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ  سرفراز نے بات اردو میں اور انتہائی دور سے کی ، گراؤنڈ میں ایسا ہوتا رہتا ہے ۔ درگزر کرنا چاہئے تھا ۔
سابق کرکٹر شعیب محمد
شعیب محمد کا کہنا تھا کہ سرفراز نے جنوبی افریقی کھلاڑی پر براہ راست جملہ نہیں کسا ،  انہوں نے انگلش زبان میں  بھی بات نہیں کی  کہ جنوبی افریقی کھلاڑی سمجھ سکیں ، انہوں نے خود کلامی کی تھی ،آئی سی سی کا فیصلہ بہت سخت ہے  ۔
سابق کرکٹر عبدالقادر
جادوگر اسپینر عبدالقادر کا 92 نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  بطور کپتان آپ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ، ایک ایک لفظ کا دھیان رکھنا پڑتا ہے ، سرفراز پر پابندی ایک درست فیصلہ ہے ۔
تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ
اسپورٹس  کے تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ کا کہنا تھا کہ   آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری ہے ۔ آئی سی سی کےصدر سشانت منوہر کا تعلق بھارت سے ہے ، نئے آنے والے چیف ایگزیکٹو  منو سوامی کا تعلق بھارت سے  اور آئی سی سی کے میڈیا مینجر کا تعلق بھی بھارت سے ہے ۔