Saturday, April 20, 2024

سرفراز احمد نے زندگی کی32بہاریں دیکھ لیں

سرفراز احمد نے زندگی کی32بہاریں دیکھ لیں
May 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد  نے  زندگی کی 32 بہار دیکھ لیں، سرفراز نے قومی ٹیم کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کروایا۔ گرین شرٹس پہلی بار انہی  کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی  جیتے اور سرفراز  کی  ہی سربراہی میں قومی ٹیم  ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنی۔ ہیپی برتھ ڈے سرفراز، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  اپنی زندگی کی بتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔  وہ  22مئی 1987کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ سال 2006میں سرفراز احمد  نے پاکستان انڈر19ٹیم  کو ورلڈ چیمپئن بنا کر اپنی قائدانہ صلاحیت سے سب کو متاثر کیا۔ سرفراز کرئیر کے آغاز میں کبھی ٹیم میں ان رہے اور کبھی ٹیم سے آؤٹ ، 2016میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے ۔ سال 2017میں ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالی اور  پہلی بار پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے میں کامیاب ہوئے۔ گرین شرٹس نے  سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی 20 کی نمبرون ٹیم بنے اور  مسلسل 11ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ سرفراز نے 49 ٹیسٹ،106ایک روزہ اور پچپن ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ  بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹوں کے پیچھے بیٹسمینوں کے شکار میں بھی  مہارت رکھتے ہیں۔