Thursday, March 28, 2024

سرفراز احمد قربانی کیلئے دو خوبصورت جانور لے آئے

سرفراز احمد قربانی کیلئے دو خوبصورت جانور لے آئے
August 5, 2019
کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سر فراز احمد عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے دو خوبصورت جانور لے آئے ۔ اپنے ٹوئیٹر پر سرفراز احمد نے قربانی کے جانور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’تیاریاں مکمل ہیں، سٹیج سج چکا ہے ، بس عید قرباں کا انتظار ہے ‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’قربان ہونے کو ہمارے بچھڑے بھی تیار اور بے تاب ہیں، اللہ تعالیٰ سب کی قربانی اور تیاریاں قبول فرمائے ‘‘۔کپتان سر فراز احمد نے اپنے خوب صورت دو بچھڑوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔ سرفراز احمد قربانی کے جانور مویشی منڈی سے خرید کر نہیں لائے بلکہ انہوں نے یہ گزشتہ برس خرید کر انہیں فارم پر دے دیا تھا جہاں ان کی پرورش ہوئی، اسی طرح وہ آئندہ سال کے لیے بھی بچھڑے خرید کر فارم پر دے دیں گے ۔