Friday, April 26, 2024

سرفراز احمد شاندارسنچری داغ کر ایک مرتبہ پھر چھا گئے

سرفراز احمد شاندارسنچری داغ کر ایک مرتبہ پھر چھا گئے
March 16, 2015
ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی بیٹسمین سرفراز احمد نے اس بار بھی دھوکہ نہ دیا۔ شاندار سنچری بنا کر پھر چھا گئے۔ سرفراز احمد نے عالمی کپ میں پہلا سینکڑا جوڑ کر پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ سرفراز احمد کی ون ڈے کیرئیر میں یہ پہلے سنچری تھی جبکہ کسی پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے ورلڈ کپ میں بھی یہ پہلی سنچری تھی۔ ستائیس سالہ سرفراز احمد کا بلا آئرلینڈ کے خلاف خوب چلا۔ سرفراز نے کریز پر قدم ایسے جمائے کہ آئرش باؤلرز کا کوئی پینترا کام نہ آیا۔ سرفراز احمد نے اکیاسی اعشاریہ چار پانچ کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک سو بیس گیندوں پر سنچری مکمل کر کے قومی ٹیم کے مورال کو بھی ہائی کر دیا۔ ایک سو ایک رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے سرفراز احمد کی یہ ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ پہلے پاکستانی اوپنر ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں سنچری اسکور کی۔ یہی نہیں یہ کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے ورلڈ کپ میں پہلی سنچری ہے۔