Monday, September 16, 2024

سرفراز احمد اور رومان رئیس دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سرفراز احمد اور رومان رئیس دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
January 30, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر رومان رئیس  دورہ نیوزی لینڈکے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

کپتان نے کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرنے سےگریز کیا ، ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے پر اللہ کاشکر ادا کیا ۔

رومان رئیس نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں پرفارم نہیں کرسکے لیکن ٹی 20 میں کم بیک کیا۔

دورہ نیوزی لینڈ سے تلخ اورخوشگوار یادیں لیکرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے۔ فاسٹ باولررومان رئیس بھی کپتان کے ساتھ کراچی پہنے۔

صحافیوں کے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست پر سوالات کئے توکپتان نے جواب دینے سے گریز کیا ۔ کہاکہ میڈیاسے بات کرنےکی اجازت نہیں ہے۔

سرفراز احمد نے ٹی 20 میں پہلے نمبر پر آنےپر اللہ کاشکرادا کیا۔

رومان رئیس نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ ون ڈے سیریز میں پرفارم نہیں کرسکے ۔ لیکن ٹی 20 سیریز میں کم بیک کیا اور نمبر ون بنے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گے ۔