Thursday, April 18, 2024

سرسوں کے ساگ میں قوت اور صحت کا خزانہ چھپا ہے: طبی ماہرین

سرسوں کے ساگ میں قوت اور صحت کا خزانہ چھپا ہے: طبی ماہرین
January 3, 2017

لیہ (92نیوز) قدرت نے اس میں ذائقے کےساتھ ساتھ شفا بھی رکھی ہے۔ نرم و گداز گندلوں کا تازہ تازہ پکا ہوا ساگ ہو اور مکھن اور مکئی یا باجرے کی روٹی بھی ساتھ ہو تو کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ ساگ میں جب مکھن ڈال کر کھایا جائے تو اسکا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے اور یہ تازہ سبزی ہے ضرور کھانا چاہئے۔

سرسوں کے ساگ میں کیلشیم، آئرن اور وٹامن وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو خون بنانے کے ساتھ ساتھ بھوک میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے ساگ میں کیلشیئم، سوڈیم، کلورین، فاسفورس، فولاد، پروٹین( جسم کو نشونما دینے والے اجزاء) اور وٹامن اے، بی اور ای کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ساگ کے بارے میں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ساگ اور دودھ بڑی حد تک ایک دوسرے کا بدل ہیں اور ساگ جسم میں بڑی حد تک دودھ کی کمی پورا کرسکتے ہیں۔

عام طور پر زمیندار تازہ ساگ پکاتے اور کھاتے ہیں۔ تازہ کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ شہری لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ لیہ کا ساگ ذائقے اور لذت کی دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ جب مکئی کی روٹی اور تازہ مکھن ساتھ ہو تو ساگ کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔