Sunday, May 12, 2024

سرسبز پاکستان کیلئے جنگلات کے محافظ ہمارے ہیرو ہیں ، وزیراعظم

سرسبز پاکستان کیلئے جنگلات کے محافظ ہمارے ہیرو ہیں ، وزیراعظم
August 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے سرسبز پاکستان کیلئے جنگلات کے محافظ ہمارے ہیرو ہیں۔

محکمہ جنگلات کے ایک اور ہیرو جمشید اقبال نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا سرسبز پاکستان کیلئے جنگلات کے محافظ ہمارے ہیرو ہیں۔ جمشید اقبال چترال کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے شہید ہوئے تھے۔