Sunday, May 12, 2024

سرزنش پر کانسٹیبل نے ڈی آئی جی کوچھریاں مار کر زخمی کردیا

سرزنش پر کانسٹیبل نے ڈی آئی جی کوچھریاں مار کر زخمی کردیا
January 12, 2020
لاہور (92 نیوز) ڈانٹ ڈپٹ کیوں کی؟ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں کانسٹیبل نے ڈی آئی جی کوچھریاں مار کر زخمی کردیا۔ زخمی ڈی آئی جی شہزاد سلیم صدیقی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کانسٹیبل نے ڈی آئی جی شہزاد سلیم صدیقی کے چہرے سمیت 5 جگہوں پر چھری سے وار کیے۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر حملے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرکے کانسٹیبل رفیق کو گرفتار کر لیا گیا۔