Saturday, May 18, 2024

سردیوں میں گھریلو صارفین کے لئے گیس کی کمی پیداواری مسئلہ ہے، حماد اظہر

سردیوں میں گھریلو صارفین کے لئے گیس کی کمی پیداواری مسئلہ ہے، حماد اظہر
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے سردیوں میں گھریلو صارفین کے لئے گیس کی کمی پیداواری مسئلہ ہے۔

حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیس کے ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔ ایل این جی 40 ڈالر کے حساب سے خریدتے ہیں۔ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ سردیوں میں دیگر شعبوں کی گیس روک کر گھریلو صارفین کو گیس سپلائی دے رہے ہیں۔ ملک میں گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ سسٹم میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے۔

حماد اظہر بولے 10 سے 11 کارگو آئیں گے۔ گینور نے ڈیفالٹ نہیں کیا ان کی طرف سے سپلائی میں تاخیر آرہی ہے۔ ان سے بات چیت جاری ہے۔ کراچی میں گیس بحران پر کام کر رہے ہیں۔ 30 دسمبر کو سندھ ہائیکورٹ میں گیس بحران پر سماعت ہے۔