Thursday, March 28, 2024

سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار

سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار
November 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، نیپرا ذرائع کے مطابق سسٹم میں فاضل بجلی کی کھپت کے لیے رعائتی نرخ متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق رعائتی نرخوں کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی 11 روپے 90 پیسے فی یونٹ ہوگی۔ بجلی کی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو 24ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے نظام کے تحت نومبر 2019 سے فروری 2020 کے دوران سستی بجلی دستیاب ہوگی۔