Friday, April 19, 2024

سردیاں بڑھ جاتی ہیں تو گرم گرم دودھ کا استعمال بڑھ جاتا ہے

سردیاں بڑھ جاتی ہیں تو گرم گرم دودھ کا استعمال بڑھ جاتا ہے
November 17, 2017

پشاور (92 نیوز) سردیاں بڑھ جاتی ہیں تو گرم گرم دودھ کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ گرم دودھ میں جلیبی ڈالی جائے تو مرغوب غزا بن جاتی ہے۔ لوگ صرف ذائقے کے لئے ہی نہیں توانائی بحال کرنے اور جسم کو گرم رکھنے کے لئے جلیبی ملا دودھ پینے قدیم دکانوں کا رخ کرتے ہیں۔
پرانے حکیم دودھ جلیبی کو آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے اور چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے تجویز کرتے ہیں مگر یہ نسخہ نوجوان ہی نہیں بڑے ، بوڑھے سب آزماتے ہیں۔
پشاور میں موسم نے انگڑائی لی تو دودھ جلیبی کی دکانیں بھی آباد ہو گئیں۔
سردی کی شام میں دودھ جلیبی کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ اس لئے تو پشاور کی قدیم دکانیں جب کھلتی ہیں تو رات گئے تک کھلی رہتی ہیں۔