Friday, April 19, 2024

سردی کے موسم میں ہیڈ پنجند کی مچھلی کا جواب نہیں

سردی کے موسم میں ہیڈ پنجند کی مچھلی کا جواب نہیں
November 22, 2017

بہاولپور (92 نیوز) جنوبی پنجاب کے خوبصورت پکنک پوائنٹ ہیڈ پنجند پر جاڑے کا موسم آتے ہی رش بڑھ جاتا ہے اور پھر مختلف طریقے سے بنی مزیدار مچھلی ہوتی ہے اور بس ہاتھ ہے کہ رکنے کا نام نہیں لیتا۔
کوئی خاص مصالحوں سے تیار مچھلی کی سجی پسند کرتا ہے تو کوئی مچھلی کے پکوڑے کھاتا ہے۔ یہاں مچھلی کی تیار اور بھی بہت ساری اقسام دستیاب ہیں۔ لوگ فنگر فش، پیپر فش اور گرین فش بھی کھائے بغیر نہیں رہ پاتے۔
مچھلی فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں پر مچھلی مختلف مصالحہ جات سے تیار کی جاتی ہے۔ اسے علاقے کی سوغات کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔
ہیڈ پنجند ایک خوبصورت پکنک پوائنٹ تو ہے ہی لیکن یہاں کی ذائقے دار مچھلی نے اس کی شان اور بھی بڑھا دی ہے۔
اگر حکومت ہیڈ پنجند کو سیر و تفریح کا مرکز بنانےکیلئے خصوصی توجہ دے تو پانچ دریاوں کے ملاپ ہیڈ پنجند کی رونق مذید بڑھ سکتی ہے اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اچھی تفریح کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔