Monday, May 6, 2024

سردی کیساتھ ہی ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں اضافہ

سردی کیساتھ ہی ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں اضافہ
October 20, 2018
ملتان ( 92 نیوز( موسم کی بدلتی رت سے کھانے پینے کے ڈھنگ بھی بدلنے لگے ہیں، پھر سرما کی سوغاتوں کا تو ہر کوئی شیدائی ہے ، ملتان میں بھی سردی کی آمد کیساتھ ہی ملتانی سوہن حلوے کی مانگ بڑھ گئی ۔ ہواؤں نے موسم کے مزاج بدلے تو زبان کےذائقے بھی بدل گئے، ایسے میں سردی کی موسمی سوغات خاص طور پر ملتانی حلوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈرائی فروٹ، چیری اور کھجوروں سے سجے عربی  ، کافی کرنچ اور دودھ میسو حلوے کے ذائقے اور لذت کے سبھی دیوانے ہیں۔ ملتانی حلوہ جات نہ  صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بے حد پسند کیے جاتے ہیں،تبھی تو ان کے دیوانے ملتانیوں سے فرمائش کر کے منگواتے ہیں۔