Friday, April 26, 2024

سردی کی لہر آتے ہی مونگ پھلی کی پکائی اور صفائی کا کام شروع

سردی کی لہر آتے ہی مونگ پھلی کی پکائی اور صفائی کا کام شروع
October 19, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) سردی کی لہرآتے ہی فیصل آباد میں مونگ پھلی کی پکائی اور صفائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ جگہ جگہ مونگ پھلی کے ڈھیر اور اس کو صاف کرتے لوگ، یہ مناظر فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار کے ہیں جو منگ پھلی کی بڑی مارکیٹ تصور کی جاتی ہے۔ موسم میں خنکی کی لہر اٹھی تو مونگ پھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ مونگ پھلی کی صفائی کا مرحلہ انتہائی محنت طلب ہے۔ اسے مہارت سے صاف کرکے بھٹی میں ڈالا جاتا ہے اور پھر اس کی بھونا جاتا ہے۔ ان مراحل سے گزرنے کے بعد اسے فروخت کیلئے اسٹالز کی زینت بنا دیا جاتا ہے۔ دکاندار کہتے ہیں کہ سردی عروج پر ہو گی تو اس کی مختلف اقسام مارکیٹ میں آ جائیں گی۔ دکاندار کہتے ہیں کہ بچے ہوں یا بڑے شوقین افراد اسے شوق سے کھاتے ہیں ۔ مونگ پھلی کو موسمِ سرما کی خاص سوغات سمجھا جاتا ہے۔ سردی کی شروعات میں ہی مانگ بڑھنے پر اس کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔