Tuesday, April 16, 2024

سردی کی شدت نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کی مشکلات بڑھا دیں

سردی کی شدت نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کی مشکلات بڑھا دیں
November 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) دھرنے کے شرکاء سرد موسم کے رحم و کرم پر ہیں ، کارکنوں نے گزشتہ رات بھی کھلے آسمان تلے  گزار دی ،  بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی  ہے ، انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کو طبی امداد کی فراہمی بھی جاری ہے ،   جلسہ گاہ سے ملحقہ بازار بند ہونے سے پنڈال میں ہی گرم ملبوسات کا بازار سج گیا۔ دھرنا شرکاء پر ایک اور رات بھاری گزری ، بادل کی گھن گرج اور برسات نے پنڈال کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، خیمہ بستی کے مکینوں کیلئے سردموسم ایک آزمائش بن گیا ۔ بارش کے باعث کچھ شرکاء نے سامان باندھا اور محفوظ مقامات کی جانب چل پڑے پنڈال میں رہ جانے والوں نے خیموں کو پانی سے محفوظ رکھنے کیلئے پلاسٹک  شیٹ کا سہارا لیا  ، صبح ہوتے ہی شرکاء نے ٹولیوں کی شکل میں ناشتے کیا  ۔ سردی کی شدت کو زیر کرنے کیلئے کچھ شرکاء نے تو پورے کے پورے کمبل ہی اوڑھ کرچہل قدمی کی ، بزرگ اور کمزور افراد کیلئے بارش نے مشکلات زیادہ بڑھا دیں ، نزلہ ، کھانسی اور بخار کے مریض کو انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد دی گئی ۔ پنڈال میں گرم ملبوسات کی طلب میں اضافہ ہوا تو چلتی پھرتی دکانوں نے پشاور موڑ کا رخ کرلیا۔