Saturday, April 20, 2024

سردی کی شدت میں اضافے سے حلوہ جات کی مانگ بڑھ گئی

سردی کی شدت میں اضافے سے حلوہ جات کی مانگ بڑھ گئی
December 14, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گاجر، بادام اور انجیر سے بنے حلوہ جات کی مانگ بڑھ گئی۔ شہریوں نے غذائیت سے بھر پور حلوہ جات سے لطف اندوز ہونے کیلئے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کر لیا۔
موسم سرما میں گرم کپڑوں اور خشک میوہ جات کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے حلوہ جات کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی دیسی گھی سے بنے حلوے اور پنجیری شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
موسم سرما کی یہ خاص سوغات مزیدار حلوہ جات تیار کرنے کیلئے دکاندار بھی خاص تیاری کرتے ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں کہ گاجر اخروٹ کے ساتھ انجیر کا حلوہ بھی خاص طور پر بنایا جاتا ہے۔
موسم کی شدت کا مقابلہ کرنے میں توانائی سے بھر پور حلوہ جات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔