Saturday, April 20, 2024

سردی کی شدت میں اضافہ ، کالام میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سردی کی شدت میں اضافہ ، کالام میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
December 16, 2018
کالام (92 نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ کالام اور اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی چھ، مالم جبہ میں منفی3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں بھی سردی کا راج ہے۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت  کا درجہ حرارت منفی سات ، قلات میں منفی 6 تک  گر گیا۔ کوئٹہ میں سردی کے باعث سڑکوں  پر  کھڑا پانی جم گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا رخ کر لیا جس کے باعث شہر قائد کا پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ شہر میں 2 روز تک تیز ہوائیں چلنےکی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز تک موسم سرد اور خشک رہےگا۔ بالائی علاقوں  میں سردی کی شدت میں اضافے اور  صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں  کہیں شدید  توکہیں ہلکی دھند پڑے گی۔