Saturday, April 20, 2024

سردی کی آمد کیساتھ ہی ملک بھر میں خشک میوہ جات کی دکانیں سج گئیں

سردی کی آمد کیساتھ ہی ملک بھر میں خشک میوہ جات کی دکانیں سج گئیں
October 20, 2016
کوئٹہ (92نیوز) سردی کی لہر آتے ہی ملک بھر میں خشک میوہ جات کی دکانیں سج گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے۔ سردی آتے ہی خشک میوہ جات دکانوں اور ریڑھیوں پر نظر آنے لگے ہیں۔ یہ قدرت کی وہ سوغاتیں جنہیں غذا میں خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ ملک میں سردی کا آغاز سب سے پہلے وادی کوئٹہ میں ہوا جہاں سردی کے موسم میں خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ان میں خاص اہمیت انجیر کو حاصل ہے۔ دکانوں میں لٹکی انجیر ہر آنے جانے والے کو ضرور لبھاتی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ انجیر اپنے منفرد انداز‘ رنگ اور ذائقے کی وجہ سے دیگر خشک میوہ جات پر سبقت رکھتی ہے۔ انجیر کے فوائد خود اللہ نے قران پاک میں بتائے ہیں۔ سردیوں میں دیگر خشک میوہ جات کی طرح انجیر کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں کی چاندی لگ جاتی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے قدرت کا عظیم تحفہ انجیر ان کے لیے سردی کی منافع بخش سوغات ہے۔ موسم سرما میں استعمال ہونے والا قیمتی مگر غذائی اجزا سے بھرپور میوہ انجیر ہے۔ انجیر کی مختلف اقسام ہیں جو زیادہ تر افغانستان سے درآمد کی جاتی ہیں۔