Friday, May 17, 2024

سردی کا راج ملک بھر میں آج بھی برقرار

سردی کا راج ملک بھر میں آج بھی برقرار
January 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) سردی کا راج  ملک بھر میں آج بھی برقرار  ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کل سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک کراچی سمیت سندھ میں بھی ہلکی بارشوں کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت  ملک بھر میں سردی کا راج  برقرار ہے ،  بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سکردو کا درجہ حرارت منفی 16جبکہ کالام میں منفی 15ڈگری تک گرگیا۔ کوئٹہ، اپر دیر اوراطراف میں درجہ حرارت منفی 3 تک ریکارڈ کیا گیا ،  سوات اور مالم جبہ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی، تیس اوراکتیس جنوری کو شہرقائد میں بھی برسات کا نیا سسٹم آنے کا امکان ہے۔ گزشتہ رات شمال مشرقی ہوائیں چلنے سے کراچی میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا، موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ دو سے تین روز تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ہلکی بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہا، ملتان،بستی ملوک،لودہراں اور بہاولپور کے گرد و نواح میں حدنگاہ صفر سے پچاس میٹر تک تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔