Thursday, March 28, 2024

سردی نے جاتے جاتے امریکی ریاستوں کو پھر لپیٹ میں لے لیا

سردی نے جاتے جاتے امریکی ریاستوں کو پھر لپیٹ میں لے لیا
March 15, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) سردی نے جاتے جاتے ایک بار پھر امریکی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امریکا کی کئی وسطی ریاستوں میں برفانی طوفان، برف کے ڈھیر لگنے کے باعث ڈرائیور پھنس گئے۔ امریکی ریاستیں ایک بار پھر شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں آگئیں۔ جان لیوا طوفانی ہواؤں کے باعث شہریوں کو شدید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ نبراسکا اور اور آئیوا میں سیلابی صورت حال پیدا ہوچکی ہے جبکہ الباما، انڈیانا اور کینٹکی میں طوفانی بگولوں کا خطرہ ہے۔ وسطی امریکا میں آنے والے طوفان کو بومب سائیکلون کا نام دیا گیا ہے ۔ شدید برف باری اور طوفانی بارشوں نے وسطی ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ کولوراڈو، نبراسکا، آئیووا، کنساس، شمالی اور جنوبی ڈکوٹا میں برف باری، طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ مسافر سڑکوں پر پھنس گئے، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور پروازوں کی آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹیکساس کے علاقے ہیئر فورڈ میں بجلی کی بحالی کا کام کرتے ہوئے انرجی کمپنی کا ایک لائن مین بھی چل بسا۔