Friday, April 26, 2024

سردی میں مچھلی‘ تکہ اور ٹکا ٹک کا لطف دوبالا

سردی میں مچھلی‘ تکہ اور ٹکا ٹک کا لطف دوبالا
December 22, 2015
لاہور (92نیوز) مزیدار کھابوں کے مرکز لاہور میں طرح طرح کی سوغاتیں ہیں۔ کسی علاقے کی مچھلی مشہور ہے تو کسی کا تکہ۔ سردی میں ٹکا ٹک کا تو جواب نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بات ہو کھانے پینے کی اور لاہوریوں کا ذکر نہ ہو ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ یہاں کی ہر چیز لاجواب ہے مچھلی‘ سجی‘ تکہ کباب اور سب سے بڑھ کر ٹکا ٹک جس کو خالص مصالحہ جات میں تیار کیا جاتا ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کو کھانے والے صرف لاہوریے ہی نہیں بلکہ دوسرے شہروں کے لوگوں کی بھی یہ فیورٹ ڈش ہے۔ کھابوں کے شوقین کہتے ہیں کہ اس طرح کی ڈش گھر میں تیارنہیں کی جا سکتی۔ لکشمی چوک کو ٹکا ٹک کا مرکز کہا جاتاہے جہاں ایک دو نہیں کئی دکانیں ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں کہ اس کی تیاری میں بڑی محنت لگتی ہے۔ سری پائے‘ تکہ کباب‘ مچھلی کی طرح ٹکا ٹک کی دکانوں پر بھی سردیوں میں رش بڑھ جاتا ہے۔ شہر کی سوغاتوں میں سے ایک سوغات ٹکا ٹک بھی ہے جس کو شہری مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔ taka tak taka tak1 taka tak2 taka tak3