Tuesday, April 16, 2024

سردی میں جلد کا تحفظ کیسے کیا جائے؟

سردی میں جلد کا تحفظ کیسے کیا جائے؟
December 3, 2015

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موسم سرما اپنے جوبن پر ہے۔ دسمبر کی یخ بستہ ہواﺅں سے بچنے کیلئے لوگ بہت سے جتن کرتے ہیں اور طرح طرح کے گرم ملبوسات پہننا بھی اسی کا تسلسل ہے۔ گرم ملبوسات پہن کر جہاں بدن کی حفاظت کا سامان کیا جاتا ہے وہیں ایک بہت بڑی حقیقت یہ بھی ہے کہ موسم سرما میں جلدی بیماریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ اس لیے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی اکثر لوگوں کو اپنی جلد بارے فکر لاحق ہو جاتی ہے۔ ہر انسان کی جلد پر موسم کے اعتبار سے مختلف اثرات رونما ہوتے ہیں۔ ذیل میں موسم سرما میں جلد پر منفی اثرات سے بچاﺅ کیلئے چند تدابیر دی جا رہی ہیں۔ آپ اپنی جلد کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سرد موسم کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ حساس اور سرخ جلد ایسے افراد جن کی جلد حساس ہے یا سرخی مائل ہوتی ہے‘ سرد موسم کے منفی اثرات کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی جلد کی حفاظت کیلئے اچھا سا کلیزنر اور موئسچرائزر استعمال کریں اس سے جلد سخت ہونے کے بجائے نرم ہو جائے گی۔ خشک جلد ایسے افراد کی جلد سرد موسم میں جلدی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ خشک جلد پر سرد ہواﺅں کی وجہ سے جھریاں پڑ جاتی ہیں۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ

Humidifier (ایک آلہ جو کمرے کا درجہ حرارت نم رکھتا ہے)

استعمال کریں اور رات کو سوتے وقت کولڈ کریم لگا کر سوئیں۔ بعض افراد گریس لین‘ ویزلین اور عرق گلاب کا مکسچر استعمال کرتے ہیں یہ بھی جلد کیلئے اچھا مرکب ہوتا ہے۔ کیل مہاسے ایسے افراد جو حسیاست کی مختلف قسموں میں مبتلا ہوں اور جلد کی دیکھ بھال میں مصروف ہوں انہیں چاہیے کہ وہ سکن کیئر پروڈکٹس کو خود سے دور رکھیں کیونکہ ان کے استعمال کا

انجام کیل مہاسوں کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔

اس صورت میں کلیزنر اور موئسچرائزرز کا استعمال کچھ خاص نتائج نہیں دیتا۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر جلد پر کیل مہاسے ہوں تو

Evologie

کااستعمال مفید ہے۔