Thursday, April 25, 2024

سردی میں اضافے کیساتھ ہی گرم ملبوسات کی خریداری شروع ہو گئی

سردی میں اضافے کیساتھ ہی گرم ملبوسات کی خریداری شروع ہو گئی
October 25, 2015
کوئٹہ (92نیوز) موسم کی انگڑائی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شہری بڑی تعداد میں اتوار بازار میں گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ میں گزشتہ دوروز سے جاری بوندا باندی نے موسم میں گرمی کی شدت کو کم کر کے سردی کا سندیسہ سنایا جس کے باعث شہری اتوار بازار جا پہنچے اور گرم ملبوسات کی خریداری شروع کر دی۔ کوٹ، جیکٹس، جوتے اور سویٹرز غرض خود کو سردی سے بچانے کا پورا پورا انتظام کیا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی بڑھ جانے سے اپنے اور بچوں کےلئے گرم ملبوسات کی خریداری کرنے اتوار بازار آئے ہیں، غریب اور متوسط طبقہ بازار سے خریداری کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے ساتھ ساتھ بارش کی آنکھ مچولی بھی آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گی۔