Thursday, March 28, 2024

سردی آتے ہی سرما کی بیماریاں بھی لوٹ آئیں

سردی آتے ہی سرما کی بیماریاں بھی لوٹ آئیں
November 19, 2016

کراچی (92نیوز) موسم نے کروٹ کیا بدلی ملک بھر میں مختلف موسمی بیماریوں نے پنجے گاڑنے شروع کر دیے ہیں۔ شہری ان موسمی بیماریوں سے سانس کی تکلیف، بخار اور نزلے میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدلتے موسم نے ملک بھر میں اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا۔ دن بھر گرمی اور شام کو ہونے والی خنکی نے چھوٹوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے جس سے نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کو گرم کپڑوں اور بھرپور ناشتے کے ساتھ بھیجنے سے بیماریوں سے بچنے میں مدد ملے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز‘ گرم کپڑوں کا استعمال اور خوراک میں احتیاط سے ان موسمی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔