Friday, April 26, 2024

سردار ثنا اللہ زہری بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

سردار ثنا اللہ زہری بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب
December 24, 2015
  کوئٹہ(92نیوز)سردار ثنا اللہ زہری بلا مقابلہ وزیراعلٰی بلوچستان منتخب ہو گئے ہیں، ثنا اللہ زہری کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں انتقال اقتدار کا مرحلہ پرامن طور پرمکمل ہوگیا ۔سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک کے استعفی کے بعد آج سردار ثنا اللہ زہری بلامقابلہ وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں ،ثنا اللہ زہری کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی نہیں کرائے ۔ واضح رہے کہ 2013کے الیکشن کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی اور ن لیگ میں یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ پہلے اڑھائی سال ڈاکٹر مالک وزیر اعلی ہونگے اور اگلے اڑھائی سال ن لیگ کا وزیر اعلی ہوگا۔ مری معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک نے اپنی وزارت اعلی سے استعفی دیدیا جس کے بعد آج سردار ثنااللہ زہری بلال مقابلہ وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں ۔