Friday, March 29, 2024

سردار اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان میں اہم ملاقات مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت

سردار اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان میں اہم ملاقات مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت
June 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومتی اتحاد سے الگ ہونے والے سردار اختر مینگل اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان میں اہم ملاقات ہوئی جس میں  آئندہ کی مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

سردار اختر مینگل نے ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو بتانے سے انکار کر دی ا، دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں بلوچستان کے سینیٹرز اور دیگر رہنماؤں کے وفد  نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی ، چودھری سرور نے کہا کہ پنجاب ہر مشکل میں اپنے بلوچ بھائیوں کیساتھ کھڑ اہوگا ، پورے ملک میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

ادھر 92 نیوز کے پروگرام کراس ٹاک میں  رہنما تحریک انصاف فیض اللہ کموکا نے کہا کہ  اختر مینگل کہیں نہیں جا رہے ، گزشتہ دو سال میں  میں انہوں نے بھرپور طریقے سے حکومت کا ساتھ نبھایا ہے ، آج بھی اسد عمر اور پرویز خٹک کی اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ہے  جس کے اچھے نتائج نکلیں گے ۔

فیض اللہ کموکا نے مزید کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے، مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی ایک ایڈونچر کرکے دیکھ لیا ہے، مولانا چونکہ موجودہ اسمبلی میں نہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ اس کا خاتمہ ہوجائے، یہ اسمبلی عوام کے ووٹوں سے وجود میں آئی ہے، حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی،کورونا کے آنے سے پہلے معاشی صورتحال بہتری کی جانب جارہی تھی۔