Thursday, March 28, 2024

سرد موسم میں ہریسے کی مانگ میں اضافہ

سرد موسم میں ہریسے کی مانگ میں اضافہ
November 22, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہوریوں کی خوش خوراکی اپنی مثال آپ تو ہے ہی لیکن سرد موسم میں لذت کے ساتھ ساتھ جسمانی طاقت کے حصول کیلئے ہریسے کا نام سرِ فہرست ہے۔
موسم کوئی بھی ہو اپنے ساتھ کھانے پینے کی سوغاتیں ضرور لاتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں مچھلی، نہاری، تکے کباب، کشمیری چائے اور انواع و اقسام کے حلوے تو عام مل جاتے ہیں لیکن خوش خوراک لاہوریوں کے لیے ہریسہ منفرد حیثیت رکھتا ہے۔
ہریسہ کھانے کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ گرما گرم، تازہ ہریسہ نا صرف لذت سے بھر پور ہوتا ہے بلکہ جسمانی قوت میں اضافے کا باعث بھی ہے۔
مختلف اقسام کی دالوں، گوشت اور دیسی گھی سے تیار کیے جانے والی اس منفرد ڈش کی لذت اور جسم کی توانائی کے لیے اس خاص کھانے کا کوئی ثانی نہیں۔