Saturday, May 18, 2024

سرحدی کشیدگی پر پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج

سرحدی کشیدگی پر پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج
November 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سرحد پر بھارت کی خلاف ورزیاں اور پاکستان میں ”را“ کے ایجنٹوں کی موجودگی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی‘ پاکستان کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کےخلاف بھارت سے شدیداحتجاج کیاہے۔ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ہوئی۔ دفترخارجہ کے حکام نے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ احتجاجی مراسلے میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ جنگ بندی معاہدے اوربھارتی سفارت کاروں کی غیرسفارتی سرگرمیاں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔