Friday, April 26, 2024

سرحدی علاقے پری غار میں پاک فوج نے 11 دہشت گرد مار دیئے، 4جوان وطن پر قربان ہو گئے

سرحدی علاقے پری غار میں پاک فوج نے 11 دہشت گرد مار دیئے، 4جوان وطن پر قربان ہو گئے
July 12, 2015
لاہور (92نیوز) شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پری غار میں جھڑپوں کے دوران گیارہ دہشت گرد مارے گئے، پاک فوج کے چار جوانوں نے مادر وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کو چن چن کر نشانہ بنارہے ہیں۔ وزیرستان میں تازہ کارروائی میں 9دہشت گرد مارے گئے۔ جھڑپ میں چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ واضح رہے کہ آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور وہ قبائلی علاقوں سے بھاگنے پر مجبور ہیں۔