Friday, April 26, 2024

سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ
April 2, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اس ادارے کو تحلیل کرنے سے سینکڑوں ملازمین کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صنعتوں کو ترقی دینے کے لیے سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کو تحلیل کرنے کر کے اس کی جگہ اکنامک زونز  ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے سینکڑوں ملازمین کی ملازمت داؤ پر لگ گئی ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد 30 جون سے پہلے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایس ڈی اےایک ایسا ادارہ ہے جسے حکومت فنڈز جاری نہیں کرتی ،اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے اس ادارے کو تحلیل کرنے سے ایک ہزار ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے،اس لیے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ایس ڈی اے ملازمین کا خیال ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں جب با رسوخ افراد کو الاٹ کئے جانے والے پلاٹ منسوخ کرنے کی مہم شروع ہوئی تو نزلہ ایس ڈی اے پر گر پڑا۔ حکومت نے ایس ڈی ای کے 12 انڈسٹریل اسٹیٹس کو نئی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ تو کر لیا ہے مگر ان ملازمین کی قسمت کا فیصلہ نہ ہو سکا جو عرصہ دراز سے کام کرتے آرہے ہیں۔