Friday, April 19, 2024

سرحد پار سے حملے میں شہید جوان فوجی اعزازات کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک

سرحد پار سے حملے میں شہید جوان فوجی اعزازات کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک
July 28, 2019

 تربت (92 نیوز) وطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوت دھرتی ماں کی آغوش میں جا سوئے ۔ سرحد پار سے حملے میں شہید جوان فوجی اعزازات کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دیئے گئے۔

دہشتگردوں فائرنگ شہید جوان نادر حسین فوجی اعزاز سپرد خاک

تربت واقعہ میں شہید سپاہی حفیظ اللہ کو مستونگ میں فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایف سی کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے شہید سپائی بچل کی نماز جنازہ آبائی علاقے کندھ کوٹ میں  ادا کی گئی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد شہید کی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ شمالی وزیرستان واقعہ میں شہید ہونیوالے جوان بابر مرزا کی بھی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

دہشتگردوں فائرنگ شہید جوان نادر حسین فوجی اعزاز سپرد خاک

 بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید جوان نادر حسین کی نماز جنازہ صوابی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، فوجی حکام  اور  منتخب ممبران اسمبلی  نے بھی شرکت کی ۔ شہید نادر حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں  یعقوبی میں  سپرد خاک کر دیا گیا۔

 وزیر ستان میں  شہید ہونیوالے  سپاہی نوید کا جسد خاکی  ایبٹ  آباد پہنچا تو فضا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شہید نوید نے پانچ برس  قبل پاک  فوج میں ملازمت اختیار کی تھی ۔