Wednesday, April 24, 2024

سرجانی ٹاؤن میں کسٹم اہلکاروں اور ملزموں میں فائرنگ کا تبادلہ ، راہگیر شدید زخمی

سرجانی ٹاؤن میں کسٹم اہلکاروں اور ملزموں میں فائرنگ کا تبادلہ ، راہگیر شدید زخمی
July 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کسٹم اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان  فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے ایک اسمگلر کو گرفتار اور  چار کسٹم اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

کراچی میں چھالیہ اسمگلنگ کا سلسلہ روک نہ سکا ، سرجانی ٹاون میں کسٹم حکام کی خفیہ اطلاع پر کارروائی  کے دوران اسمگلر سے آمنا سامنا ہوگیا ، فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر مہتاب گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق راہگیر کو کس کی گولی تاحال پتہ نہ چل سکا ، پولیس نے کسٹم افسر بہران سمیت 4 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ اہلکاروں سے دو کلاشنکوف اور گاڑی بھی تحویل میں لی ہیں۔

پولیس کےمطابق واقعہ میں ملوث ایک اسمگلر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا  پولیس گاڑی سے چھالیہ برآمد کرلی ہے۔

دوسری جانب کلیکٹر ایم سی سی  پریوینٹیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی  جو کل بروز منگل اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔