Thursday, May 2, 2024

سرجانی ٹاؤن میں دوہرے قتل کی واردات، شوہر نے بیوی کو دوست سمیت قتل کردیا

سرجانی ٹاؤن میں دوہرے قتل کی واردات، شوہر نے بیوی  کو دوست سمیت قتل  کردیا
October 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز)کراچی  کے علاقے  سرجانی ٹاؤن میں دوہرے قتل کی واردات  سامنے آئی ہے جہاں  راشد نامی  شخص نے تیز  دھار آلے  کے وار کے اپنی اہلیہ اور اس کے کو دوست قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو  گرفتار  کرکے آلہٰ قتل برآمد  کرلیا ، ادھر  طارق خواجہ نامی شخص  نے ممکنہ طور پر نیب کے ڈر سےخود گولی مارکر خودکشی کرلی ۔

پولیس حکام کا  کہنا ہے ملزم راشدسرجانی ٹاؤن  میں ہی پنکچر کی دکان چلاتا ہے جبکہ مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ راشد کی اہلیہ کا  دوست تھا  اور ملزم نے دونوں کو چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ۔

کورنگی میں طارق خواجہ  نامی شخص نے خود کو گولی مار خود کشی کرلی پولیس کا دعویٰ ہے  متوفی بزنس مین ہے ممکنہ طور پر نیب کے خوف سے آفس میں خود کو  گولی مار کر خودکشی کی۔متوفی کے بزنس پارٹنر شفقت محمود کا نیب میں کیس چل رہا ہے ۔

نیب نے کیس کے  سلسلے میں متوفی خواجہ طارق کو اسلام آباد طلب کیا تھا ، پولیس کے مطابق طارق خواجہ کی  رہائش گلشن اقبال میں ہے  جبکہ جائے وقوعہ سے تیس بور پسٹل قبضے میں لے لیا ہے ۔

گلشن حدید میں دو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کو پولیس نے کال ریکارڈنگ کی مدد سے اسلحہ سمیت پکڑ لیا  ملزمان  کے قبضے سے موبائل فون،اور کیش  بھی برآمد کرلیا  ۔