Saturday, May 11, 2024

سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں تعمیر اسپتال سرخ فیتے کی نذر ہو گیا

سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں تعمیر اسپتال سرخ فیتے کی نذر ہو گیا
May 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں تعمیر اسپتال سرخ فیتےکی نذر ہو گیا۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر اسپتال افتتاح کا منتظر ہے ، علاقہ مکین کئی سال بعد بھی اسپتال فعال نہ ہونے کے باعث طبی سہولیات سے محروم ہیں ۔ صرف عمارت ہے ، ڈاکٹر ہے اور نہ ادویات، شہری دور دراز کے علاقوں سے علاج کرانے پر مجبورہو گئے ۔ سرجانی ٹاؤن خداکی بستی میں 50بستروں پرمشتمل اسپتال کئی برس سے تعمیر ہوچکاہے لیکن افتتاح نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال فعال نہیں ہوسکا،  ہزاروں مکین علاج کےلئے دوردرازعلاقوں کارخ کرتے ہیں۔ سرخ فیتے کی نذر ہونے کے بعد اب صورتحال یہ ہےکہ عمارت کی کھڑکیاں زنگ آلودہورہی ہیں ، دروازے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔مکینوں کو معمولی علاج کے لئےبھی دوردارز علاقوں میں جانا پڑتاہے۔ مکینوں کامطالبہ ہے کہ اسپتال کو فوری فعال کیا جائے۔