Sunday, September 8, 2024

سرتاج عزیزاورطارق فاطمی کا ترک سفارتخانے کا دورہ ،دہشتگرد حملے پر اظہارافسوس

سرتاج عزیزاورطارق فاطمی کا ترک سفارتخانے کا دورہ ،دہشتگرد حملے پر اظہارافسوس
July 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز  اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا ترک سفارتخانے کا دورہ، استبنول  میں ہونے والے  دہشتگرد  حملوں  پر اظہار افسوس، سفارت خانے کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق  مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کا دورہ کیا ، دونوں رہنماوں نے استنبول میں ہونےو الے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر  اظہار افسوس کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ  استنبول  ائیر پورٹ  پر حملے کا سن کر ایسا لگا جیسے اسلام آباد ائیر پورٹ پر حملہ ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت،  متاثرین  کے غم میں برابر  کے شریک ہیں۔ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے  سفارت خانے کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔