Sunday, September 8, 2024

سرتاج عزیز سے نہیں ملنے دینا !!! بھارت نے یاسین ملک کو گرفتار کر لیا!!! میرواعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نظربند

سرتاج عزیز سے نہیں ملنے دینا !!! بھارت نے یاسین ملک کو گرفتار کر لیا!!! میرواعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نظربند
August 20, 2015
لاہور (92نیوز) 23 اگست کو پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی نئی دہلی میں ہونیوالی ملاقات سے پہلے مودی سرکار نے کشمیری رہنماو¿ں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو سرینگر سے حراست میں لے لیا گیا۔ اس گرفتاری ایک ایسے موقع پر عمل میں آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نئی دہلی میں ملاقات کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ بھارت نے صرف اسی پر بس نہیں کی حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق اور سید علی گیلانی کو بھی ان کے گھروں میں نظربند کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے کشمیری رہنماو¿ں کو 23 اگست کو قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دی تھی جس کے بعد بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا اور پاکستان پر الزام تراشیوں کا بازار گرم کردیا گیا۔