Sunday, September 8, 2024

سرتاج، سشما ملاقات : نریندر مودی کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

سرتاج، سشما ملاقات : نریندر مودی کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت
March 17, 2016
پوکھارا (92نیوز) نیپال کے شہر پوکھارا میں سارک وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر سرتاج عزیز اور سشما سوراج کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پٹھان کوٹ حملے سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے سارک سربراہ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کی شرکت کا دعوت نامہ سشما سوراج کے سپرد کر دیا۔ سارک سمٹ اس سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ملاقات میں تمام مسائل خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔ سشما سوراج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی ٹیم بھارت آئے گی اور اٹھائیس مارچ سے تحقیقات کا آغاز ہو گا۔ اس سے پہلے سرتاج عزیز اور سشما سوراج کی ناشتے کی میز پر بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے غیررسمی بات چیت کی۔ ناشتے پر سارک کے باقی رکن ممالک کے وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماو¿ں سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے گفتگو کرنے سے صاف انکار کردیا۔