Saturday, May 11, 2024

سربیا کے نوواک جوکووچ نے پانچویں بار روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سربیا کے نوواک جوکووچ نے پانچویں بار روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
September 22, 2020
روم (92 نیوز) سربیا کے نوواک جوکووچ نے پانچویں بار روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، خواتین کا ٹائٹل رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے اپنے نام کیا۔ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر براجمان سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹالین اوپن کے فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین کو مات دیدی ،نوواک جوکووچ نے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنےنام کیا۔ دوسرے سیٹ میں عالمی نمبر ایک نوواک  جوکووچ نے عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود ارجنٹائنی کھلاڑی کو باآسانی چھ تین سےشکست دی۔ نوواک جوکووچ نے پانچویں بار اٹالین اوپن اپنے نام کیا جبکہ یہ انکا 36واں ماسٹرز کپ ٹائٹل تھا۔گزشتہ روز خواتین کا فائنل رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے جیتاتھا،انکی مدمقابل  چیک ری پبلک کی کیرولینا پلسکووا انجری کے باعث  کھیل جاری نہ رکھ سکی تھیں،جس پر سیمونا فاتح قرارپائیں۔