Sunday, May 12, 2024

سربیا کے نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
January 28, 2020
 میلبورن (92 نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس میں سوئٹزر لینڈ کے اسٹار ٹینس پلیئر راجر فیڈرر اور سربیا سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپئن  نوواک جوکووچ  نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سوئٹزر لینڈ کے اسٹار ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سوئس ٹینس اسٹار نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا کے سینڈ گرین کو شکست دی۔ ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر اور امریکا کے سینڈ گرین میں تگڑا مقابلہ ہوا۔ راجر فیڈرر نے پہلے سیٹ میں چھ، تین سے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل کر لی۔ امریکی ٹینس پلیئر نے سوئس ٹینس اسٹار کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے اگلے دو سیٹس جیت کر میچ میں برتری حاصل کرلی۔ راجر فیڈرر نے اپنے تجربے کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اعصاب  پر قابو رکھا اور لگاتار دو سیٹس جیت کر فائنل فور مرحلے  میں رسائی حاصل کی۔ ویمنز کیٹگری میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی اور امریکا صوفیہ کینن نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔